چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 26ویں ہاربن آئس۔سنو ورلڈ کی تعمیر کے لئے برف کے بلاک منتقل کئے جارہے ہیں-(شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت میں موسمی ہاربن آئس۔سنو ورلڈ کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔برف کے بلاک 10 ماہ سے زائد عرصے تک محفوظ کئے جانے کے بعد پارک منتقل کئے گئے۔
ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ پارک کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے یانگ لیو نے کہا کہ آئس۔سنو ورلڈ کی تعمیر میں خوبصورتی یقینی بنانے کے لئے برف کے بلاکس کی موٹائی،لمبائی اور صفائی کی سخت نگرانی کی جائے گی۔
ہاربن آئس-سنو ورلڈ موسمی تھیم پارک ہے جو موسم سرما کے حوالے سے انتہائی مقبول ہے۔
وسط دسمبر تک سیاح 10 لاکھ مربع میٹر پر محیط آئس اینڈ سنو پارک سے محظوظ ہوسکیں گے۔
