ہیڈ لائن:
مڈغاسکر کی خوراک میں خودکفالت کےلئے چینی تعاون اہم ہے: مڈغاسکر حکام کی رائے
جھلکیاں:
چین اور مڈغاسکر زراعت کے شعبے میں بھرپور تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ مڈغاسکر کو توقع ہے کہ وہ چین کے تعاون سے زیادہ پیداوار کے حامل معیاری چاول کی کاشت کر کےخوراک میں خودکفالت کی منزل حاصل کر سکتا ہے۔ آئیے اس حوالے سے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شوٹنگ ٹائم: حالیہ فوٹیج
ڈیٹ لائن: 27 نومبر 2024
دورانیہ: ایک منٹ 13 سیکنڈ
مقام: انٹاناناریوو
درجہ بندی: سیاست/ زراعت
شاٹ لسٹ:
1۔ مڈغاسکر میں زیادہ پیداوار کے حامل معیاری چاول کی فصل کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): تاہیانا رازناماہاسوا، ریاستی سیکرٹری انچارج برائے غذائی خودکفالت ، صدارتی دفتر، مڈغاسکر
3۔ مڈغاسکر میں زیادہ پیداوار کے حامل معیاری چاول کی فصل کے مختلف مناظر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (فرانسیسی): تاہیانا رازناماہاسوا، ریاستی سیکرٹری انچارج برائے غذائی خودکفالت ، صدارتی دفتر، مڈغاسکر
تفصیلی خبر:
چین زراعت کے شعبے میں مڈغاسکر سے بھرپور تعاون کر رہا ہے۔مڈغاسکر اس حوالے سے پراعتماد ہے کہ وہ زیادہ پیداوار کے حامل معیاری چاول کی کاشت کے ذریعے خوراک میں خودکفالت حاصل کر لے گا۔ یہ بات مڈغاسکر کے صدارتی دفتر میں غذائی خودکفالت کی ذمہ دار ریاستی سیکرٹری، تاہیانا رازناماہاسوا نے شِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتائی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): تاہیانا رازناماہاسوا، ریاستی سیکرٹری انچارج برائے غذائی خودکفالت ، صدارتی دفتر، مڈغاسکر
”ہم چین کو ترقی کے میدان میں ایک مثال کے طور پر لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم چین سے زیادہ پیداوار کے حامل معیاری چاول کے فروغ اور اس کےعوامی سطح پر پھیلاؤ کے حوالے سے بھی سیکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ خوراک میں خودکفالت حاصل کی جا سکے۔چین اصل میں افریقہ کو ایک شراکت دار کے طور پر شامل کرنا چاہتا ہے۔ چین یہ بھی چاہتا ہے کہ وہ براعظم افریقہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔”
مڈغاسکر اپنی زیادہ تر قابل کاشت زمین چاول کی فصل کے لئے مختص کرتا ہے۔ لاکھوں شہریوں کو خوراک کی فراہمی کے لئےچاول کی کم پیداوار کے باعث مڈغاسکر کو چاول کی درآمد پر انحصار کرنا پڑا تھا ۔زیادہ پیداوار کے حامل معیاری چاول کو سال 2007 میں مڈغاسکر میں متعارف کرایا گیا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (فرانسیسی): تاہیانا رازناماہاسوا، ریاستی سیکرٹری انچارج برائے غذائی خودکفالت ، صدارتی دفتر، مڈغاسکر
” اگر ہم مڈغاسکر میں بڑے پیمانے پر زیادہ پیداوار کے حامل معیاری چاول متعارف کراتے ہیں تو ہم غذائی خودکفالت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم ممکنہ طور پر چاول برآمد بھی کر سکتے ہیں۔ اس معیاری چاول کی فی ہیکٹر پیداوار 8 سے 12 ٹن تک ہو سکتی ہے۔ہمارا مقصد مقامی سطح پر زیادہ پیداوار کے حامل معیاری چاول کے بیج بونا اور مڈغاسکر کے 23 علاقوں میں اسے مقبولیت تک پہنچانا ہے۔”
انٹاناناریوو سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link