اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکرم میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری ، مزید 5...

کرم میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری ، مزید 5 افراد جاں بحق

کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 55  اور زخمیوں  کی 149 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جس کے باعث افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!