اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسپاکستانی طالبعلم چین ، پاکستان زرعی تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں

پاکستانی طالبعلم چین ، پاکستان زرعی تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں

ہیڈ لائن:

پاکستانی طالبعلم چین ، پاکستان  زرعی تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں

جھلکیاں:

چین اور پاکستان حکومتی اور عوامی دونوں سطحوں پر دوستی اور تعاون کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے چینی ترقی سے جہاں دنیا کے دیگر ممالک استفادہ کر رہے ہیں وہیں پاکستان بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں رہا۔ پاکستانی طالبعلم شریف گل،  چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ وہاں انہیں  زرعی شعبے میں چین کے تجربات کےمطالعے کا موقع ملاہے۔ آئیے اس حوالے سے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔

تفصیلی خبر:

حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان نےمعیاری چاول کی پیداوار کے حوالے سے تعاون کے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں۔چین نے پاکستان کو مختلف اقسام کی جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں جن کے عملی طور پر شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔

اسی پس منظر کے تحت  پاکستانی طالب علم شریف گل چین آیا  ہے تاکہ وہ چاول کی کاشتکاری کی اس جدید ٹیکنالوجی کو سیکھ سکے۔ اس طرح وہ دونوں ممالک کے مابین  مستقبل  میں  تعاون کے فروغ کے لئے  اپنا حصہ ڈال سکے گا۔

شریف گل پاکستانی، طالبعلم، ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی

"میں شریف گل ہوں  اور میرا تعلق  پاکستان سے  ہے۔ میں یہاں ماسٹرز کر رہا ہوں اور  میرا موضوع فصلوں کی کاشت اور کاشتکاری کا نظام ہے۔ میں نے عظیم یوآن لونگ پنگ، کی وجہ سے ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کا انتخاب کیا ہے کیونکہ انہیں "فادر آف ہائبرڈ رائس”  کہا جاتا ہے۔

میں راتون چاول (ایک ہی پودے سے دوبارہ چاول کی کاشت ) کے موضوع پر ریسرچ کر رہا ہوں۔ ہم زیادہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی استعمال  کر رہے ہیں تاکہ  خشک سالی یا پانی کی قلت کے چیلنج کا مقابلہ  کرتے ہوئے معیاری ’راتون چاول‘ کی کاشت کو فروغ دے سکیں جس کی  غذائی تحفظ کے لئے بہت اہمیت ہے۔

چین کے پاس زیادہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی ہے اور میں نے یہاں زرعی شعبے میں اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہم پاکستان میں اپنے زرعی شعبے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔اس لئے ہم چین کی مہارت اور چین کے تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی لیتے ہیں۔میں پاکستان اور چین کے درمیان ایک پل جیسا کردار ادا کرنا چاہوں گا اور زراعت کے شعبے میں مل کر کام کروں گا۔”

یاؤ یی شنگ، شریف کا سپروائزر، ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی

"میں نے شریف کو پرجوش اور محب وطن پایا ہے۔وہ یہاں  سخت محنت کررہاہے ۔ شریف  گریجویشن کرنے کے بعد پاکستان واپس جانا چاہتا ہے تاکہ  وہ پاکستان  واپس جاکر زرعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے گا۔ "

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!