برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ زی گوانگ لندن میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
لندن(شِنہوا)برطانیہ میں چینی سفیر ژینگ زی گوانگ نے ایک سیمپوزیم کے دوران دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے اور مشترکہ ترقی تلاش کرنے کے لئے چین کی آمادگی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے سیمپوزیم سے کلیدی خطاب کیا اور شرکاء کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے مکمل اجلاس کے اہم فیصلوں کے متعلق بریف کیا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چینی معیشت مضبوط بنیادوں پر برقرار رہے گی کیونکہ حالات اور رجحانات اس کی طویل المدتی ترقی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اپنے مقامی نظام کی طاقت، وسیع منڈی،مکمل صنعتی نظام اور وافر انسانی وسائل سے مکمل فائدہ اٹھائے گا، ان سب کو چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ٹھوس نتائج میں ڈھالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا سب سے اہم نتیجہ معاشی اور سماجی ترقی کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کو تشکیل دینے کے لئے سی پی سی مرکزی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری تھی، جو آئندہ پانچ سال کے لئے رہنما اصولوں کی نشاندہی کرتا ہے اوربڑے مقاصد کو بیان کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ چین ادارہ جاتی سطح پر کھلے پن کو توسیع دینا جاری رکھے گا،کثیر الجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرے گااور وسیع بین الاقوامی معاشی بہاؤ کو فروغ دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین مزید کھلے پن کے اقدامات اٹھائے گا،تجارت کی اختراحی ترقی کو فروغ دے گا،دو طرفہ سرمایہ کاری تعاون کے لئے زیادہ مواقع پیدا کرے گا اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو جاری رکھے گا۔
چین-برطانیہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ان تعلقات کو بہتر بنانا اور فروغ دینا دونوں اقوام کے بنیادی مفادات کے حق میں ہے، اس کے لئے دونوں جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ چین کے خلاف نام نہاد ‘چین کے خطرے’ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور جھوٹ گھڑتے ہیں، وہ جاہل اور مغرور ہیں۔ وہ برطانیہ کی مرکزی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے، ان کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔




