منگل, اکتوبر 28, 2025
تازہ ترینچین نے سائبرسکیورٹی قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی

چین نے سائبرسکیورٹی قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی بیجنگ میں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے نے منگل کو ملک کے سائبر سکیورٹی قانون میں ترمیم کی منظوری دےدی۔

یہ منظوری 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 18 ویں اجلاس میں دی گئی۔ اس کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔

مصنوعی ذہانت کی ترقی کو فروغ دینے اور اس کے انتظامی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اس ترمیم میں بنیادی اے آئی تحقیق کی معاونت کرنے، الگورتھمز جیسی اہم ٹیکنالوجیز کو ترقی دینے اور مصنوعی ذہانت سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر  کی تجویز دی گئی ہے، جن میں ڈیٹا وسائل اور کمپیوٹنگ پاور کی تربیت شامل ہے۔

یہ ترمیم مصنوعی ذہانت کے اخلاقی معیار کو بہتر بنانے، خطرات کی موثر نگرانی وجانچ اور حفاظتی نگرانی کو مضبوط بنانے کی بھی وضاحت کرتی ہے۔

اس ترمیم میں سائبر سکیورٹی کے متعلق قانونی ذمہ داریوں کو مضبوط بنانے اور متعلقہ قوانین کے ساتھ اس کے ربط اور ہم آہنگی بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!