بدھ, اکتوبر 29, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل نے غزہ میں ترک فوج کی تعیناتی ناقابل قبول قرار دے...

اسرائیل نے غزہ میں ترک فوج کی تعیناتی ناقابل قبول قرار دے دی

اسرائیل نے غزہ میں تعینات کی جانیوالی عالمی فورس میں ترک فوج کی موجودگی ناقابل قبول قرار دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے کہا کہ جو ممالک غزہ میں فوج بھیجنے کے خواہاں ہیں انہیں اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔

صدر اردوان کی قیادت میں ترکی نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ رکھا ہے، اس لئے اسرائیل کیلئے یہ قابل قبول نہیں کہ ترک مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیا جائے۔

گیڈیون سار نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے اتحادیوں کو بھی اس موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!