ترکیہ نے فضائی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط بنانے کیلئے برطانیہ کیساتھ 11 ارب ڈالر کے 20 جدید یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انقرہ میں ہونیوالی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی، معاہدے پر دستخط کے بعد صدر اردوان نے اسے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے ایک نئے دور کی علامت قرار دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق پہلے یوروفائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ کو فراہم کئے جائیں گے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق ترکیہ قطر اور عمان سے بھی 12، 12 ٹائیفون طیارے خریدنے کیلئے مذاکرات کر رہا ہے ۔




