موسم تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق شہر میں رواں سال اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1764 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
حکام کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 35مریض زیر علاج ہیں ، اب تک شہر میں وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق 1359 ٹیمیں ڈینگی خاتمے کیلئے متحرک ہیں۔ اب تک 60لاکھ 45ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی گئی جس میں 1 لاکھ 71ہزار 838مقامات پر سرویلنس، 76ہزار 598مقامات پر لاروا برآمد ہوا جبکہ مجموعی طور پر 2لاکھ 19ہزار 777لاروا تلف کئے گئے۔
حکام کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4ہزار 662ایف آئی آرز درج، 1 ہزار 856 عمارتیں سیل جبکہ 3ہزار 620 چالان اور کروڑوں روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔




