بدھ, اکتوبر 29, 2025
پاکستانماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، پنجاب حکومت کا بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں 15نومبر...

ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ، پنجاب حکومت کا بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں 15نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ

ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے 15 نومبر کے بعد بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا ہے کہ لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن شروع کرتے ہوئے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دیا گیا ہے، 15نومبر 2025ء کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین سٹیکر گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی، صرف وہی گاڑیاں سڑک پر چل سکیں گی جو پنجاب ماحولیاتی معیار پر پوری اتریں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازمی ہے، ماحول دشمن گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔

ای ٹی ایس سے غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کو قانونی کارروائی اور ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!