منگل, اکتوبر 28, 2025
تازہ ترینایندھن کی قلت اور مہنگائی نے افغان عوام کے لیے موسمِ سرما...

ایندھن کی قلت اور مہنگائی نے افغان عوام کے لیے موسمِ سرما کو کڑا امتحان بنا دیا

افغانستان سال 2021 کے بعد مسلسل معاشی مشکلات سے گزر رہا ہے۔ اب جبکہ موسم سرما شروع ہو رہا ہے افغان عوام سستی لکڑی کی تلاش میں ہیں تاکہ سردیوں کی شدید ٹھنڈ میں اپنے گھروں کو گرم رکھ سکیں۔

کابل کے 70 سالہ رہائشی محمد علیم بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کم ہوتی سپلائی کے باعث ایندھن خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (دری): محمد علیم، رہائشی کابل 

"تمام لوگ غریب ہو چکے ہیں اور معیشت بہت کمزور ہے۔ یہ دھواں ماحول کو آلودہ کرتا ہے، کھانے پینے کی چیزوں اور روٹی کو خراب کرتا ہے اور ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ ہمیں ایندھن کے طور پر پلاسٹک استعمال نہیں کرنا چاہئے۔”

بازار میں بلوط، چیڑ اور ٹوٹی پھوٹی بیکار لکڑی کے ڈھیر لگے ہیں لیکن یہ خریداروں کو متوجہ کرنے میں ناکام ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (پشتو): نعمت خان، لکڑی فروش

"رواں سال بازار میں فروخت کی صورتحال گزشتہ برسوں کی نسبت کہیں بدتر ہے۔ لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں اور معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (پشتو): مامور مظلوم یار، ڈرائیور

"کام کے مواقع بہت کم ہیں اور جلانے کی لکڑی کی قیمتیں بے حد زیادہ۔ کوئی بھی لکڑی خریدنے کے قابل نہیں رہا۔ ہماری درخواست ہے کہ ان مسائل کا حل نکالا جائے۔”

کابل سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین:

کابل میں سردیاں شروع ہوتے ہی ایندھن کی قلت شدت اختیار کر گئی

افغان عوام کو لکڑی سمیت دیگر ایندھن خریدنے میں مشکلات کا سامنا

سال2021 کے بعد سے افغانستان مسلسل معاشی بحران کا شکار ہے

شہری سستی لکڑی یا متبادل ایندھن کی تلاش میں ہیں

بازاروں میں لکڑی کے ڈھیر لگے ہیں مگر خریدار نہ ہونے کے برابر

رواں سال لکڑی کی فروخت گزشتہ برسوں کی نسبت بدتر ہے

معاشی بدحالی نے عام لوگوں کی قوتِ خرید ختم کر دی ہے

شہری روزگار کی کمی اور مہنگائی سے پریشان ہیں

لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کے منتظر ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!