منگل, اکتوبر 28, 2025
تازہ ترینسنکیانگ کی شناخت، دو پُرعزم بہنیں جنہوں نے محنت اور حوصلے سے...

سنکیانگ کی شناخت، دو پُرعزم بہنیں جنہوں نے محنت اور حوصلے سے تیراندازی میں نام کمایا

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): سو یو لی، تیرانداز

"میرا نام سو یو لی ہے، اور میں ایک تیرانداز ہوں۔ یہ میری چھوٹی بہن سو یو ژن ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سو یو لی/سو یو ژِن، تیرانداز

"ہم دونوں بہنیں تیراندازی کی شوقین ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سو یو لی، تیرانداز

"بچپن سے ہمارا ایک بہادری بھرا خواب تھا مگر اسے پورا کرنے کا موقع ہمیں اُس دن ملا جب یہ خواب حقیقت بن کر ہمارے سامنے آیا۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سو یو لی، تیرانداز

"ہم دو سال سے تیراندازی کی مشق کر رہی ہیں۔ ہم نے سنکیانگ کے اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا اور شاندار نتائج دکھائے۔ شاید آپ کو لگتا ہو کہ ہم پیدائشی ماہر کھلاڑی ہیں؟”

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): سو یو لی/سو یو ژِن، تیرانداز

"نہیں، ہم تو محنتی کھلاڑی ہیں۔”

ہمارا روزانہ کا ہدف:

 تیراندازی: ایک ہزار تیر

 فٹنس: جسمانی تربیت

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): سو یو لی، تیرانداز

"ہماری دبلی پتلی جسامت دیکھ کر اندازہ نہیں ہوتا لیکن ہم 20 کلو وزنی کمان کھینچنے اور تمام تربیتی مشقیں باآسانی مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): سو یو لی، تیرانداز

"میرے ہاتھوں پر بنے موٹے چھالے میری محنت کے تمغے ہیں۔ جب میں نے ابتدا میں مشق شروع کی تو بازو کی غلط پوزیشن کی وجہ سے کمان کی ڈور اکثر بازو پر لگتی اور چوٹ آ جاتی۔ جسمانی درد کبھی اصل چیلنج نہیں تھا بلکہ اصل مشکل وہ لمحے تھے جب ترقی رک جاتی تھی۔ اس کا کوئی شارٹ کٹ نہیں تھا سوائے مزید محنت کے۔ جب دوسرے آرام کر رہے ہوتے میں مشق جاری رکھتی۔ کمان اٹھانے، کھینچنے، نشانہ لگانے اور تیر چھوڑنے کی حرکات اتنی بار دہرائیں کہ وہ میری جسمانی یادداشت بن گئیں۔ میری بہن تکنیکی لحاظ سے مجھ سے زیادہ ماہر ہے مگر پیدائشی طور پر دل کے عارضےکے باعث اس نے رواں برس مئی میں آپریشن کروایا تھا۔ اب وہ آہستہ آہستہ تربیت میں واپس آ رہی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): سو یو لی، تیرانداز

"ٹھیک ہے، چلو۔ اپنی حرکات پر دھیان دو۔ بہت خوب! آ جاؤ تم کر سکتی ہو۔”

ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): سو یو لی، تیرانداز

"تیراندازی کی مشق نے مجھے مضبوط بنایا ہے۔ پہلے جب کوچ میری اصلاح کرتا تو میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے مگر اب میں ہر چیلنج کا بہادری سے سامنا کر سکتی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 10 (چینی): سو یو لی/سو یو ژِن، تیرانداز

"مستقبل پر نگاہ رکھتے ہوئے ہم مزید بلندیوں کو چھوئیں گی، تیز دوڑیں گی، زیادہ مضبوط بنیں گی اور پہلے سے زیادہ متحد رہیں گی۔”

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سنکیانگ کی دو بہنیں تیراندازی میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں

سنکیانگ کی دو بہنیں تیراندازی میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں

سو یو لی اور سو یو ژین نے تیر و کمان کے فن میں کمال حاصل کیا ہے

بچپن کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے

ایک ہزار تیر اور مسلسل جسمانی مشق ان کی روزانہ کی تربیت ہے

نظم و ضبط اور حوصلہ ان کی کامیابی کا راز ہیں

سو یو لی کہتی ہیں "ہاتھوں کے چھالے ہماری محنت کے تمغے ہیں”

سو یو ژِن دل کے آپریشن کے بعد دوبارہ تربیت میں واپس آ گئی ہیں

تیراندازی نے انہیں مضبوط اور پُراعتماد بنا دیا ہے

وہ مزید مضبوط، تیز اور متحد رہنے کے لئے پُرعزم ہیں

سنکیانگ کی تیرانداز بہنیں حوصلے، محبت اور لگن کا استعارہ ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!