چین کے جنوبی صوبے ہینان کے وین چھانگ خلائی مرکز سے نیا مواصلاتی ٹیکنالوجی ٹیسٹ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
سیٹلائٹ بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر لانگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
یہ سیٹلائٹ متعدد بینڈز اور تیز رفتار مواصلاتی ٹیکنالوجی کے تجرباتی ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 602 واں مشن ہے۔
وین چھانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
—————————————
آن سکرین ٹیکسٹ:
چین کا نیا مواصلاتی ٹیکنالوجی ٹیسٹ سیٹلائٹ خلا میں روانہ
لانگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل
نیا سیٹلائٹ کثیر بینڈ اور تیز رفتار مواصلاتی ٹیکنالوجی کے لیے استعمال کیا جائے گا
یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 602 واں مشن ہے




