منگل, اکتوبر 28, 2025
تازہ ترینشنگھائی سٹاک ایکسچینج کے ’سائنس و ٹیکنالوجی گروتھ ٹیئر‘ میں شامل کمپنیوں...

شنگھائی سٹاک ایکسچینج کے ’سائنس و ٹیکنالوجی گروتھ ٹیئر‘ میں شامل کمپنیوں کی فہرست جاری

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی سٹاک ایکسچینج (ایس ایس ای) کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)شنگھائی سٹاک ایکسچینج (ایس ایس ای) نے ان اولین اداروں کے نام جاری کئے ہیں جو ملک کے نیسڈیک طرز کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ کے نئے قائم کردہ "سائنس اینڈ ٹیک گروتھ ٹیئر” پر درج کئے گئے ہیں جسے "سٹار مارکیٹ” بھی کہا جاتا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب چین کے سکیورٹیز ریگولیٹر، سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) نے رواں سال 18 جون کو "سائنس اینڈ ٹیک گروتھ ٹیئر” کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ان اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بہتر معاونت فراہم کرنا ہے جو ابھی منافع بخش نہیں ہوئیں۔

سی ایس آر سی کے نائب چیئرمین لی چھاؤ نے فہرست سازی کی تقریب میں کہا کہ یہ نیا اقدام سرمایہ کی منڈی کی جانب سے ٹیکنالوجی میں جدت اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے مضبوط پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

لی چھاؤ نے مزید کہا کہ جون سے اب تک سٹار مارکیٹ میں اصلاحات بتدریج آگے بڑھ رہی ہیں جن میں سائنس اینڈ ٹیک گروتھ ٹیئر کا قیام، سینئر پیشہ ورانہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کا آزمائشی طور پر تعارف اور پیشگی جائزے کا طریقہ کار شامل ہیں۔

سی ایس آر سی کے چیئرمین وو چھنگ نے کہا کہ کمیشن اعلیٰ سطح کے ادارہ جاتی کھلے پن کو مستحکم طور پر وسعت دے گا، سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کو مضبوط بنائے گا اور چین کی سرمایہ کی منڈی کی شمولیت، مطابقت، کشش اور مسابقت کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!