منگل, اکتوبر 28, 2025
تازہ ترینچین۔آسیان آزاد تجارتی معاہدہ 3.0 عالمی معیشت میں مزید اعتماد اور رفتار...

چین۔آسیان آزاد تجارتی معاہدہ 3.0 عالمی معیشت میں مزید اعتماد اور رفتار پیدا کرے گا،چینی عہدیدار

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں چین۔آسیان آزادتجارتی علاقہ 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر دستخط کئے جا رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین۔آسیان آزادتجارتی علاقہ 3.0اپ گریڈ پروٹوکول علاقاقی اور عالمی معاشی ترقی میں مزید اعتماد اور رفتار پیدا کرے گا۔

چین۔آسیان سربراہ اجلاس سے قبل اس پروٹوکول پر منگل کی صبح ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی موجودگی میں  دستخط کئے گئے۔

ایم او سی کےعہدیدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قواعد وضوابط پر مبنی بین الاقوامی معاشی اور تجارتی نظام کو درپیش سنگین چیلنجز کے تناظر میں یہ پروٹوکول کثیر الجہتی تعاون اور آزاد تجارت کے متعلق چین اور آسیان کےمضبوط مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین۔آسیان آزاد تجارتی علاقائی تعاون اور علاقائی معاشی انضمام روایتی تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی وسہولت کاری سے آگے بڑھ کرابھرتے ہوئے نئے شعبوں  تک وسعت پائے گا جن میں ڈیجیٹل معیشت، ماحول دوست معیشت، معیارات اور صنعتی و ترسیلی نظام شامل ہیں۔

یہ اپ گریڈ چین۔آسیان آزاد تجارتی علاقے کے ارتقا کا تازہ ترین مرحلہ ہے جو 2002 میں شروع کیا گیا تھا اور 2010 میں ورژن 1.0 کے طور پر مکمل طور پر نافذ کیا گیا تھا۔ اسی طرح ورژن 2.0 پروٹوکول پر 2015 میں دستخط کئے گئے تھے اور یہ 2019 میں مکمل طور پرنافذ ہوا تھا۔ورژن 3.0 پر مذاکرات2022 میں شروع ہوئے تھے جو 2025 میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

یہ اپ گریڈ بنیادی طور پر 9 اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے جن میں نہ صرف کسٹم کےطریقہ کار، تجارتی سہولت کاری ،معیارات اور معاشی وتکنیکی تعاون کے موجودہ شعبے شامل ہیں بلکہ ڈیجیٹل معیشت، ماحول دوست معیشت، ترسیلی نظام کا باہمی ربط، مسابقت اور صارفین کا تحفظ، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں جیسے نئے اور اعلیٰ استعداد کے حامل شعبے بھی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!