اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے زیر اہتمام کرغز یو نیورسٹی میں لوبان ورکشاپ کا آغاز

چین کے زیر اہتمام کرغز یو نیورسٹی میں لوبان ورکشاپ کا آغاز

کر غزستان میں شمال۔جنوب ہا ئی وے کے دوسرے مر حلے کے تعمیراتی مقام کا منظر۔(شِنہوا)

بشکیک(شِنہوا) چین کے زیر اہتمام کرغزستان کی سرکاری ٹیکنیکل یو نیورسٹی میں لوبان ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کر غزستان میں چین کے سفیر ڈو ڈیو ان نے کہا کہ لوبان ورکشاپ کا آغاز ایک اہم اقدام ہے اور  یہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے اور تعلیم کے شعبے میں چین-کرغزستان تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ایک کامیابی ہے۔

ڈو نے کہا نے کہا کہ چین پانی کے انتظام، پن بجلی،  ماحول دوست توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بنیادی شہری سہولیات کی تعمیر جیسے شعبوں میں عالمی رہنما  ہے۔ یہ ورکشاپ کرغزستان میں صنعتی شعبوں میں اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین کی تربیت کے لیے ایک اہم بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔

کرغز وزیر توانائی تالی بیک ابرا یوف نے لوبان ورکشاپ کے آغاز کو کرغزستان کے لیے تعلیمی بنیادی سہولیات کو مضبوط کرنے اور تعمیرات، پانی کے انتظام، توانائی اور میکینیکل انجینئرنگ جیسے اہم شعبوں میں اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین کی تربیت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

ابرا یوف نے کہا کہ اس تعاون کے نتیجے میں قائم جدید لیبارٹریاں اور سمارٹ کلاس رومز طلباء کے لیے نئے افق کھولیں گے اور انہیں اپنے علم اور مہارت کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے اس منصوبے  پر عملدرآمد میں چین کی حمایت اور فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!