کریملن کے ترجمان ڈمٹری پیسکوف ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)کریملن کے ترجمان ڈمٹری پیسکوف نے کہا ہے کہ جارجیا کے حالیہ پارلیمانی انتخابا ت میں روس کی مبینہ مداخلت کے دعوے مکمل طور پربےبنیاد ہیں۔
پیسکوف نے سوموار کے روز کہا کہ ہم ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ماسکو جارجیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جارجیا نے ہفتہ کے روز پہلی بار ایک مکمل متناسب نظام کے تحت پارلیمانی انتخابات منعقد کئے تھے۔ تقریباً 90فیصد رائے دہندگان نے پولنگ اسٹیشنز پر نصب برقی آلات کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے تھے۔
سنٹرل الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ حکمران جارجین ڈریم پارٹی نے پارلیمانی انتخابات جیت لئے ہیں۔جارجیا کے صدر سلوم ظورابی شویلی نےپارلیمانی انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ ان میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔
