چین، جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ایک نمائش کے دوران عملہ کی ایک رکن ملا ئیشیا کے کھا نوں کی نمائش کر رہی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) دوسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش 26 سے 30 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگی جس میں صنعتی و سپلائی چین میں عالمی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ شاؤ گانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سپلائی چین پر توجہ مرکوز کرنے والی یہ دنیا کی پہلی نمائش ہے،اس کا مقصداپ اسٹریم، مڈ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم شعبوں کو باہمی طور پر جوڑنا ہے اور مختلف نوعیت کے کاروباری اداروں کو یکجا کرنا اور کمپنیوں کو عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں بہتر انداز میں ضم کرنے میں معاونت کرنا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ رواں سال کی نمائش میں 600 سے زائد ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ 2024 کی نمائش میں غیر ملکی نمائش کنندگان کی تعداد 32 فیصد ہوگی جو گزشتہ برس منعقدہ پہلی نمائش سے 26 فیصد زائد ہے۔
ژانگ نے مزید کہا کہ رواں سال شرکت کرنے والی غیرملکی کمپنیوں میں سب سے زیادہ تعداد امریکی کمپنیوں کی ہوگی جبکہ یورپی اور جاپانی کمپنیوں کی تعداد بھی پہلی نمائش سے بہت زیادہ ہوگی۔
