چینی صدر شی جن پھنگ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے 2035 تک ملک کو ثقافتی مرکز بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ مطالعہ کے اجلاس کی سوموار کے روز صدارت کرتے ہوئے شی نےنئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ ثقافت کی مسلسل ترقی پر زور دیا۔
