چین نے امریکہ کی جانب سے کچھ چینی اداروں کو برآمد ی کنٹرول سے متعلق "اینٹیٹی لسٹ ” میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے کچھ چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول سے متعلق "اینٹیٹی لسٹ” اور "غیر مصدقہ فہرست” میں شامل پر کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدام کا چین نے نوٹس لیا ہے۔ امریکہ نے 6 چینی اداروں کو "اینٹیٹی لسٹ” اور تین کو نام نہاد فوجی اور ایران سے متعلق امور کی بنیاد پر "غیر مصدقہ فہرست” میں شامل کیا ہے۔
ایک طویل عرصے سے امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو عام کرتے ہوئے برآمدی کنٹرول سے متعلق اقدامات کا غلط استعمال کیا اور چین سمیت دیگر ممالک کے کاروباری اداروں پر پابندیاں لگائیں اور انہیں دبایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ان کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام متاثر ہوا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے غلط اقدامات فوری طور پر روکے جبکہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔
