اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچائنہ ایوربرائٹ گروپ کے سابق چیئرمین پر بدعنوانی کے خلاف مقدمہ کی...

چائنہ ایوربرائٹ گروپ کے سابق چیئرمین پر بدعنوانی کے خلاف مقدمہ کی کارروائی

ہاربن (شِنہوا) صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر دا چھنگ کی ایک عدالت نے چائنہ ایوربرائٹ گروپ کے سابق چیئرمین اور سابق پارٹی سربراہ لی شیاؤ پھنگ کے خلاف پیر کے روز رشوت کے مقدمہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

لی پر الزام تھا کہ انہوں نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ اور چائنہ ایوربرائٹ گروپ میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  کارپوریٹ مالیات ، قرض کے کریڈٹ ، کاروباری خدمات  اور بھرتیوں جیسے امور میں دوسروں کی معاونت کی۔لی نے اس کے عوض 6 کروڑ 43 لاکھ یوآن (تقریباً 85 لاکھ امریکی ڈالر) نقد اور تحائف کی شکل میں وصول کئے۔

عدالتی بیان کے مطابق دوران سماعت استغاثہ، ملزم اور ان کے وکیل نے شواہد کا جائزہ لیا اور اپنے اپنے بیانات د ئیے۔

مقدمہ کا فیصلہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سنایا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!