چین، وسطی صوبہ ہینان کے لوؤیانگ میں طائفے ” وو زیتیان” ڈرامے میں پرفارم کرتے ہوئے۔ (شِنہوا)
لیوورڈن، نیدرلینڈز(شِنہوا)نیدرلینڈز کے شمالی شہر لیوورڈن میں واقع شہزادی ایہوف نیشنل میوزیم آف سرامکس میں "وو زیتیان: چین کی واحد ملکہ” نمائش شروع ہوگئی ہے۔
میوزیم کے جنرل ڈائریکٹر کرس کیلینز نے وو زیتیان کی غیر معمولی زندگی کی کہانی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نمائش میں پیش کئے جانے والے "تمام حیرت انگیز نوادرات” کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کی تاریخ میں واقعی منفرد ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یورپی عوام اسے جانیں۔
چین اور نیدرلینڈز کے ثقافتی اداروں کے اشتراک سے منعقدہ نمائش میں 8 چینی عجائب گھروں کے 105 نوادرات پیش کئے گئے ہیں۔ اس میں تانگ خاندان (624-705) کے دور میں وو زیتیان کی ایک عام عورت سے اعلیٰ ترین حکمران بننے کی کہانی کی عکاسی کی گئی ہے۔
نمائش میں مٹی کے برتن، زیورات، کانسی کے شیشے، چینی مٹی کے برتن اور سونے و چاندی کے ظروف جیسی عمدہ اشیاء شامل ہیں۔ ان نوادرات کو تانگ خاندان کے تاریخی اور سماجی منظر نامے میں پیش کیا گیا ہے جو وو زیتیان کی قابل ذکر اور ہنگامہ خیز زندگی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
کرس کیلینز نے نمائش کی انفرادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپ میں پہلے کبھی بھی متعدد نوادرات کی نمائش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک یورپی فنی کاوش ہے اور ہمیں اس پر بہت فخر ہے۔
نمائش 25 مئی 2025 تک جاری رہے گی۔
