بوٹسوانا کے ضلع کوئنینگ کے علاقے موپین میں چین کی امداد سے چلنے والے موپین پرائمری سکول کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)
گیبورون(شِنہوا)چین کی امداد سے چلنے والے چوتھے پرائمری سکول کو گزشتہ روز باضابطہ طور پر بوٹسوانا کے حوالے کر دیا گیا۔
بوٹسوانا کے شمالی گاؤن کازنگولا میں واقع رامائبا پرائمری سکول تقریباً 61 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہواہے۔ اس کی 14 کلاس رومز میں 560 طلبہ کے تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔ سکول کی اہم 16 اہم سہولیات تدریسی کمرے اور دفاتر، ایک لائبریری، ایک ڈائننگ ہال، اساتذہ کا ہاسٹل اور کھیلوں کے میدان شامل ہیں۔
بوٹسوانا میں چین کے سفیر فین یونگ نے کہا کہ چین نے محسوس کیا ہے کہ تعلیم بوٹسوانا کے سماجی و اقتصادی ترقی کے عمل کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
رامائبا سکول چین کی مدد سے چلنے والے 3 پرائمری سکولوں کے بعد قائم کیا گیا ہے جن میں ماؤن میں کوبنگ پرائمری سکول، سیروے میں ڈائنوکوانے پرائمری سکول اور دارالحکومت گیبورون کے قریب موپین پرائمری سکول شامل ہیں۔
بوٹسوانا کے صدر موگویتسی ماسیسی، نائب صدر سلمبر سوگوانے اور دیگر سینئر عہدیداروں نے تختی کی نقاب کشائی اور سکول کا دورہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
نائب صدر سلمبر سوگوانے نے اس کامیابی کو بوٹسوانا اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ ہماری شراکت داری سے ممکن ہوا ہے۔
سکول میں اگلے سال جنوری میں داخلے دیئے جائیں گے۔
