آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2خوارج ہلاک ہوئے اسی طرح ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2خوارج ہلاک ،3زخمی ہوگئے۔
ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسزکی پذیرائی کی، شہبازشریف کا کہنا تھا ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا، محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے4دہشتگردوں کوجہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا۔
فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کیخلاف آپریشنزمیں سیکیورٹی فورسز نےنمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں،قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے قوم یکسو ، سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے۔
