اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سرکاری ملکیتی اداروں کی آمدن میں پہلے 9 ماہ میں 1.2...

چینی سرکاری ملکیتی اداروں کی آمدن میں پہلے 9 ماہ میں 1.2 فیصد اضافہ

چین کے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی آمدنی میں جنوری تا جولائی اضافہ ہوا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال جنوری سے ستمبر تک چین کے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ان کی مشترکہ آمدنی تقریباً 610 کھرب 60 ارب یوآن (تقریباً 85 کھرب 60 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی  جبکہ مشترکہ منافع تقریبا 32 کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 9 ماہ میں چینی ایس او ایز کے ٹیکس اور فیس کی ادائیگی گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 44 کھرب 10 ارب  یوآن سے زائد رہی۔

اس کے علاوہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے اختتام پر چینی ایس او ایز کے قرضوں اور اثاثوں کا تناسب 64.9 فیصد رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!