پیر, اگست 18, 2025
شِنہوا پاکستان سروسشی جن پھنگ : ایک پرعزم عملی شخصیت

شی جن پھنگ : ایک پرعزم عملی شخصیت

فوژو ، فوجیان

خبر: اگلے 3 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، روزانہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیئس سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

فوژو کے ذیلی ضلع شیادو کی تینگ شان گلی کے رہائشی 1990 کی دہائی کے اوائل میں پانی کے حصول کی جدوجہد میں مصروف تھے، علاقہ اونچائی پر ہونے کے باعث یہاں پانی کا بہاؤ کم تھا۔ اس صورتحال سے 100 سے زائد گھرانے متاثر تھے۔

تینگ شان گلی کے سابق رہائشی ہوانگ سائی جن:

جب ٹونٹی کھولتے تو بہت تھوڑا پانی نکلتا جس کا بہاؤ بہت کم ہوتا۔ بعض لوگوں کو اپنے برتن بھرنے کے لئے رات بھر انتظار کرنا پڑتا تھا۔

1992 کے موسم گرما میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا۔ تینگ شان کے رہائشیوں نے شی جن پھنگ کو خط لکھا جو اس وقت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) فوژو بلدیہ کمیٹی کے سیکرٹری تھے۔ خط پڑھنے کے بعد شی نے مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

تین روز بعد شعبہ خدمات نے علاقے کا دورہ کرکے پائپ نیٹ ورک کو بہتر کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔ تعمیراتی ٹیم نے دن رات کام کیا اور آخر کار 2 ہفتے میں رہائشیوں کو پانی کی مستحکم بنیاد پر ترسیل شروع ہوگئی۔

گاؤ جیان دوآن، سابق رہائشی تینگ شان گلی:

(مسئلہ حل ہوگیا) بہت جلد۔ آخر کار جب پانی آیا تو ہم اتنے خوش ہوئے کہ ہر کوئی خوشی منا رہا تھا۔

” فوری عمل کریں اور عملی نتائج پر توجہ مرکوز رکھیں”یہ وہ اصول ہیں جس کا شی پرچار اور عمل دونوں کرتے ہیں۔ ان کے عملی اور مئوثر کام کے طریقہ کار نے فوژو کو ترقی کے تیز رفتار راستے پر ڈال دیا تھا۔

لین شان، سابق اہلکار سی پی سی فوژو بلدیہ کمیٹی، پالیسی تحقیق دفتر:

جب شی نے فوژو میں کام کا آغاز کیا تو ہماری معیشت کا حجم 10 ارب یو آن ( 1.4 ارب امریکی ڈالر) تھا۔ ان کا 6 سالہ دور مکمل ہونے کے بعد یہ 60 ارب یو آن تک پہنچ گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم نے فوژو کی معیشت کی قدر ہر سال بڑھائی۔

شی 15 نومبر 2012 کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

زندگی میں تمام خوشیاں محنت سے آتی ہیں۔ ہمیں عوام کی بھلائی، وقت کے تقاضوں اور عوامی توقعات کے مطابق لگن سے کام کرنا چاہئے۔

نی ینگ چھی، شی زانگ

شی زانگ جو "زمین کے تیسرے قطب سے بھی جانا جاتا ہے”کبھی چین کا واحد صوبائی سطح کا غریب علاقہ تھا۔

پوربو لاون ہائی سکول کے دوسرے سال کے طالب علم تھے۔ ان کی یاد میں کہیں وہاں دور دراز کا ایک مہمان تھا۔

پربو لاون، طالب علم، سینئر ہائی سکول نمبر 2 نی ینگ چھی شہر:

ہجوم میں سے ایک مہربان بزرگ نے میری دادی کی گود سے مجھے اٹھایا اور بازوؤں میں جکڑلیا۔

جون 1998 میں شی جن پھنگ نے  شی زانگ کے نی ینگ چھی کا دورہ کیا۔

جولائی 2021 میں شی جن پھنگ نے  شی زانگ کے نی ینگ چھی کا دورہ کیا۔

جولائی 2011 میں اُس وقت شی نے چینی نائب صدر کے طورپر  نی ینگ چھی کا دورہ کیا، جسے انہوں نے ترقی کے لئے فوجیان کے ساتھ اس وقت منسلک کیا تھا جب وہ چین کے مشرقی صوبے میں کام کر رہے تھے۔ نی ینگ چھی کے لئے ان کی تشویش برقرار تھی۔

سانگ یے، سابق پارٹی سیکرٹری دراچے گاؤں، نی ینگ چھی کاؤنٹی، نی ینگ چھی ضلع (اب نی ینگ چھی شہر) :

انہوں نے شی زانگ کے وسائل کو "قیمتی” قرار دیا اور ہمیں بتایا کہ خوشحالی کا راستہ ہمارے قدموں میں ہے۔

شی کی سب سے بڑی خواہش غربت کا خاتمہ دیکھنا تھی تاکہ تمام لوگ بہتر زندگی بسرکرسکیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے دوسرے برس، چین نے غربت کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کیا۔ اس مقصد کے لئے  30 لاکھ سے زائد اہلکاروں کا انتخاب کرکے انہیں ملک بھر کے دیہاتوں میں بھیجا گیا تاکہ غربت میں زندگی بسر کرتے تمام رہائشیوں کو اہداف پر مبنی مدد دی جاسکے۔ شی نے بھی مسلسل محنت کی۔ ان کی داستان ملک بھر کے 14 غریب علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے۔

چین، شمالی صوبہ ہیبے، فوپھنگ کاؤنٹی، لوٹووان گاؤں

شی:

کیا آپ کھیتوں کو پانی دے سکتے ہیں؟

شی :

دیکھو ، اس کے کپڑے پھٹے ہوئے ہیں۔

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو، وائی یوآن کاؤنٹی، یوآن گو دوئی گاؤں

شی :

مجھے پانی کا ذائقہ چکھنے دو

چین، مشرقی صوبہ ہونان، ہوا یوآن کاؤنٹی، شی بادونگ گاؤں

شی:

پیداوار بڑھانے کے لئے ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ ہم حقیقی صورتحال کی بنیاد پر کیا کرسکتے ہیں اور اس پر عمل کرنا  چاہئے۔

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان، ژاؤ جوئے کاؤنٹی، سان ہے گاؤں

شی :

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ لوگ خوشحال زندگی بسر سکیں، کسی ایک نسلی گروہ، خاندان یا فرد کو چھوڑا نہیں جاسکتا۔

صنعتی ترقی، منتقلی، ماحولیاتی اعانت، دیہی سیاحت اور غربت کا خاتمہ شمسی توانائی کی صنعت، تعلیم و صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے ذریعے

خوشحالی کی راہ ہمارے قدموں میں ہے۔ "دراچے گاؤں نے اپنے محل وقوع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹ ٹیم تشکیل دی، لاجسٹک پارک تعمیر کیا اور سیاحت کو فروغ دیا جہاں اب ملک بھر سے سیاح آتے ہیں۔

مگ مر، پارٹی سیکرٹری، دراچے گاؤں، بایی قصبہ، بایی ضلع، نی ینگ چھی شہر:

اس گاؤں میں صنعتیں ہیں۔ گاؤں والے سخت محنت اور آسودہ حال بننے کے لئے اپنے زور بازو پر بھروسہ کرتے ہیں۔

سانگ یے، سابق پارٹی سیکرٹری دراچے گاؤں، نی ینگ چھی کاؤنٹی:

ہر گھرانے کے پاس گاڑی ہے۔ ہر گھرانے کے پاس نیا گھر ہے۔

پربو لاون، طالب علم، سینئر ہائی سکول نمبر 2 نی ینگ چھی شہر:

جب تیز رفتار ٹرین میرے آبائی شہر سے گزری تو میں خاص طور پر کافی پرجوش تھا۔ ہم برف سے ڈھکے پہاڑ اور سرسبز کھیت دیکھ سکتے ہیں۔ میرے آبائی شہر میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔

شی نے 21 جولائی 2021 کو ایک بار پھر نی ینگ چھی کا دورہ کیا۔

شی:

آمدن بہت زیادہ ہونی چاہئے۔ اگر ہم حساب کریں تو یہ لگ بھگ لاکھوں میں ہونی چاہئے۔

گزشتہ 8 برس میں ایک لاکھ 28 ہزار پسماندہ دیہات کو غربت سے نکالا گیا۔ 832 پسماندہ کاؤنٹیز سے غربت کا خاتمہ ہوا اور تقریباً 10 کروڑ افرد نے مطلق غربت کو الوداع کہا۔ چین نے ہر اعتبار سے ایک معتدل اور خوشحال معاشرہ تعمیر کیا۔ چین نے غربت میں کمی کرکے انسانی تاریخ میں ایک معجزہ کر دکھایا۔

شی:

عملی نتائج پر توجہ مرکوز کرنے اور سخت محنت سے یہ بات یقینی بنائی گئی کہ غربت کے خلاف جنگ اچھی طرح لڑی اور جیتی گئی۔

ژوشان شہر، صوبہ ژے جیانگ

ژوشان ایک ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل ایک شہر ہے جو ننگ بو شہر سے سمندر کے ساتھ پھیلا ہوا ہے۔ دونوں شہر چین کے ایک اہم اقتصادی مرکز صوبہ ژے جیانگ کی اہم بندرگاہوں کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔

2002 میں ژے جیانگ کے پارٹی سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے تحقیقی دوروں میں شی کو معلوم ہوا کہ دونوں بندرگاہیں اگرچہ ایک دوسرے کے قریب ہیں تاہم آپریشنل اعتبار سے ایک دوسرے سے الگ ہیں اور انہیں ترقی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

لی لنگ ہونگ، سابق سربراہ ننگ بو پورٹ گروپ:

ننگ بو کا فائدہ بندرگاہ کے مئوثر انتظام میں مضمر ہے۔ تاہم اس کی ساحلی پٹی مزید ناکافی تھی۔ گہرے پانی کی ساحلی پٹی کا بڑا حصہ ژوشان میں واقع ہے۔

شی نے ایک سال سے زائد عرصے میں صوبے کی 90 کاؤنٹیز، شہروں اور اضلاع کا دورہ کیا اور ژے جیانگ کے  وسائل کے بارے میں تازہ معلومات حاصل کیں۔

دسمبر 2002، صوبہ ژے جیانگ

شی نے ننگ بو، تائی ژو اور وین ژو کے معائنہ دورے میں ایک سمپوزیم سے خطاب کیا۔

شی جن پھنگ:

ترقی جاری رکھنے کے لئے مسائل کی نشاندہی کرنا اور اس کی ہنگامی نوعیت کا احساس برقرار رکھنا لازم ہے۔

ہمارے پاس شروعات اور تجربے کی گنجائش موجود ہے۔ ہمیں خطرہ مول لینے اور نئی چیزیں آزمانے کی کوشش کرنے کی ہمت کرنی چاہئے۔

شی نے کافی تحقیق کے بعد ننگ بو اور ژو شان بندرگاہوں کو مربوط کرنے سے متعلق اصلاحات تیز کیں۔ مشکلات کے باوجود انہوں نے ژوشان کے اندرونی حصوں کو جوڑنے کے لئے 5 پلوں کی تعمیر کا ایک منصوبہ پیش کیا جس کی مجموعی لمبائی 48.16 کلومیٹر پر محیط تھی۔

دسمبر 2005

ننگ بو۔ ژوشان بندرگاہ انتظامی کمیٹی کی افتتاحی تقریب

شی جن پھنگ:

ہمارے پُر عزم ترقیاتی منصوبوں کی ایک نمایاں خاصیت بندرگاہ کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ ننگ بو اور ژو شان بندرگاہوں کو باہم منسلک کرنے کو نمایاں ترجیح دی جائے گی۔

ننگ بو۔ ژوشان پر تیزی سے بڑھتی مال برداری نے ژو شی جی کو ایک انتہائی ہنرمند کرین آپریٹر بنادیا۔ انہوں نے ایک گھنٹے میں 185 کنٹینرز اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ژو شی جی، کرین آپریٹر

سیکرٹری شی نے کہا تھا کہ جب بندرگاہ کا انضمام مکمل ہونے کے بعد کنیٹنرز کی سالانہ آمدورفت 70 لاکھ ٹی ا ی یوز ہوجائے تو وہ جشن منانے کی ہماری تقریب میں شرکت کریں گے۔ ہم نے اسی سال ہدف حاصل کرلیا اوراپنے وعدے کے مطابق وہ تقریب میں شریک ہوئے۔

دسمبر 2006

ننگ بو۔ ژوشان بندرگاہ سے کنٹینرز کی سالانہ آمدورفت 70 لاکھ ٹی ای یوز سے زائد ہونے پر یادگاری تقریب

شی نے 29 مارچ 2020 میں ایک بار پھر ننگ بو۔ ژوشان بندرگاہ کا دورہ کیا جہاں ژو نے عملے کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے کام میں پیشرفت سے انہیں آگاہ کیا۔

ژو شی جی، کرین آپریٹر:

ہمیں یہ احساس کرکے خوشی ہوتی ہے کہ بندرگاہ بھرپور انداز میں تیزی سے ترقی کررہی ہے۔

ننگ بو۔ ژوشان بندرگاہ آج ایک وسیع رقبہ پر پھیلی بندرگاہ بن چکی ہے جس کے 20 بندر گاہی حصے ہیں۔ اس نے مال برداری میں مسلسل 15 برس عالمی سطح پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

اصلاحات کی جامع گہرائی میں قیادت کرتے ہوئے، شی جن پھنگ خاص طور پر علم اور عمل کی ہم آہنگی، عملی کام کی اہمیت، اور عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

شی جن پھنگ :

پہاڑوں کا مقابلہ کرتے، ہم سڑکیں بناتے ہیں۔ پانی سے نبرد آزما ہوتے، ہم پل تعمیر کرتے ہیں۔ ہمیں دیرینہ مسائل سے نمٹنے کی جرات کرنی چاہئے، اپنے مفادات بالائے طاق رکھ کر منطقی اصلاحات کرنا ہوں گی۔

وہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سوچنے اورعمل کرنے کی ہمت کریں، بہتر نتائج کے حامل اچھے کام کریں تاکہ حائل رکاوٹیں دور کرکے چینی جد یدیت کے فروغ کی راہ ہموار کی جاسکے۔

دریائے یانگسی دنیا کا تیسرا طویل ترین دریا ہے، 6 ہزار 300 کلومیٹر طویل یہ دریا چین کے 11 صوبائی سطح کے علاقوں سے گزرتا ہے۔

(انٹرویو)

نیو شین چھیانگ، ماہر تعلیم چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ، چیف سائنٹسٹ وزارت آبی وسائل کے ماتحت چھانگ جیانگ انسٹی ٹیوٹ آف سروے، منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تحقیق :

دریائے یانگسی 4  ماحولیاتی خطوں پر پھیلا ہوا ہے، یہ ملک کی حیاتیات کی حفاظتی دیوار ہے جو ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دہائیوں کی بے انتہا ترقی کے بعد دریائے یانگسی کو بھاری ماحولیاتی قیمت چکانا پڑی ہے۔ اگرچہ چین نے تیز رفتار اقتصادی ترقی کی تاہم اسے شدید حیاتیاتی اور ماحولیاتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

شی جن پھنگ:

دریائے یانگسی شدید مسائل سے دوچار ہے۔

چھونگ چھنگ

شی نے جنوری 2016 میں چھونگ چھنگ میں یانگسی دریا اقتصادی پٹی کی ترقی میں پیشرفت کے لئے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ اس وقت دریا کے طاس سے منسلک کچھ علاقے اپنے منصوبوں پر سختی سے عمل پیرا تھے۔

جنوری 2016، چھونگ چھنگ

یانگسی دریا اقتصادی پٹی کی ترقی میں پیشرفت بارے سمپوزیم

شی جن پھنگ:

یہ محتاط غور و فکر کے بغیر جلد بازی میں عمل کرنے کا کام نہیں۔ ہمیں ایسے بیکار یا نقصان دہ اقدامات متعارف نہیں کرانے چاہئیں جن سے بدنظمی، تباہی اور افراتفری پھیلے۔ ہمیں ابتدا سے ہی مضبوط گرفت کی ضرورت ہے۔

ہمیں اپنے دریا کی اچھی طرح حفاظت کرنی چاہئے۔

’’مربوط انداز میں ماحولیاتی تحفظ کا فروغ اور حد سے زیادہ ترقی سے بچنا‘‘ ایک اتفاق رائے بنا اور اس کی بازگشت سمپوزیم کے مقام سے چین کی وسیع سرزمین پر گونجی۔ دریائے یانگسی کے حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کا تیزی سے آغاز ہوا اور عزم، شدت اور وسعت کے اعتبار سے ایک بے مثال سطح پر پہنچا۔

’’صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے‘‘ کا تصور زیادہ واضح تشریح سے اجاگر کیا گیا۔

مئی 2018

حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ بارے قومی کانفرنس کا پہلا جامع اجلاس

شی جن پھنگ:

چینی قوم کی ترقی برقرار رکھنے کے لئے حیاتیاتی تہذیب وتمدن کی تعمیر ضروری ہے۔

شی ایک ہی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرکے اس کے نفاذ میں ثابت قدم اور پرعزم رہے ہیں۔ چین نے آسمان کو نیلا، پانی کو صاف اور زمین کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد شروع کی۔

یی چھانگ، صوبہ ہوبے

وسیع سے مستحکم اور برق رفتاری سے اعلیٰ معیار تک ترقی کا تصور اور طریقہ تیزی سے تبدیل ہوا۔ بعض مقامات پر تبدیلی کی رفتار کچھ وقت کیلئے عارضی طور پر سست ہوئی۔

لی گوژانگ، چیئرمین شینگ فا گروپ:

نچلی سطح کی ترقی سے اعلیٰ سطح کی ترقی تک منتقلی کے عمل کے دوران تاحال کسی حد تک ابہام ہے کہ کون سی اور کیسے ترقی کرنی ہے۔

ماحول دوست ترقی کے نئے مسائل سے کیسے نمٹا جائے؟

صدر شی جن پھنگ 2018  میں براہ راست یی چھانگ پہنچے اور ایک بار پھر دریائے یانگسی طاس کے ساتھ معائنہ دورہ شروع کیا۔

اپریل 2018

شی جن پھنگ نے صوبہ ہوبے کے شہر یی چھانگ کا معائنہ کیا

شی جن پھنگ:

سب سے پہلے ہمیں اچھی طرح سے مربوط ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور حد سے زائد ترقی سے بچنے کے لئے ایک اصول طے کرنا چاہئے. جب ہم کہتے ہیں کہ حد سے زیادہ ترقی سے گریز کریں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہمیں ہمہ جہت ترقی نہیں کرنی چاہئے بلکہ اس کا مطلب سائنسی اور منظم انداز میں ترقی کا فروغ ہے۔

جدت کی لہروں کے ساتھ نئی محرک قوتوں کو منتقلی کا عمل جاری ہے۔ ابھرتی صنعتیں دریائے یانگسی کے کنارے تیزی سے ترقی کررہی ہیں۔ جہاں ٹیکنالوجی کی جدت تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی لہروں کو چیر کر آگے بڑھ رہی ہے۔

یانگسی دریا اقتصادی پٹی میں ترقی کے فروغ پر 2016 میں چھونگ چھنگ میں منعقدہ سمپوزیم۔

یانگسی دریا اقتصادی پٹی میں ترقی کے فروغ کو مستحکم کرنے سے متعلق 2018 میں ووہان میں سمپوزیم۔

یانگسی دریا اقتصادی پٹی میں ترقی کے جامع فروغ پر 2020 میں نان جنگ میں سمپوزیم ۔

یانگسی دریا اقتصادی پٹی میں ترقی کے مزید فروغ پر 2023 میں نان چھانگ میں سمپوزیم ۔

شی گزشتہ ایک دہائی میں 30 سے زائد بار دریائے یانگسی طاس کا دورہ کرچکے ہیں۔ سمپوزیم کے نام "فروغ”، "گہرے فروغ ” اور "جامع فروغ ” سے لے کر یانگسی دریا اقتصادی پٹی کی ترقی میں "مزید فروغ” تک تبدیل ہوئے جو بتدریج مستحکم ہورہے ہیں۔

شی نے نان چھانگ کے دورے میں اس بات کا بطور خاص تذکرہ کیا کہ ’’جب ہم کچھ کرتے ہیں تو ہمیں اسے اچھے طریقے سے کرنا اور پرعزم رہنا چاہئے۔ ہمیں ہمیشہ اپنے کاموں میں مستعد رہنا چاہئے اور مستقل اور پائیدار کوششیں کرنی چاہئے۔

چین نے تاریخ میں ماحولیاتی تحفظ کا سخت قانون نافذ کیا ہے۔

ملک بھر میں پانی کے بہترین معیار کے حامل زمینی آبی ذخائر کا تناسب 89.4 فیصد تک پہنچ گیا۔

چین وہ ملک بنا جس نے دنیا میں برق رفتاری سے ہوا کا معیار بہتر کیا۔

شی نے پختہ عزم اور ثابت قدمی سے پارٹی اور عوام کو درپیش کئی پیچیدہ مسائل حل کرنے میں رہنمائی کی۔ جو عرصہ دراز سے زیر نظر تھے لیکن کبھی حل نہیں ہوئے۔ کچھ ایسے کام مکمل ہوئے جو طویل عرصے سے التوا کا شکار تھے۔

شی جن پھنگ:

ہمیں طویل مدتی منصوبے بنانے چاہئیں اور اس وقت سخت محنت کرنی چاہئے۔ ہمیں خاکے کو حقیقت میں بدلنے تک اس پر کام کرنا  چاہئے اور نسل در نسل کوششیں کرنی چا ہئیں۔

ڈاکار، سینیگال

سینیگال میں ریسلنگ اتنی مقبول ہے کہ اسے قومی عظمت تصور کیا جاتا ہے۔

تاہم ایک طویل عرصے تک ملک میں کوئی پیشہ ورانہ ریسلنگ کا میدان نہ تھا۔

شی اور سینیگال کے صدر نے فروری 2014 میں سینیگال کے ریسلنگ ایرینا پروجیکٹ کے آغاز کا مشاہدہ کیا۔

جنرل سیکرٹری شی نے دنیا کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی مسلسل تائید کی ہے اور اپنے عزم کو عملی شکل دی۔ وہ نہ صرف مشترکہ مستقبل کی حامل انسانی برادری کے قیام کے تصور کے خالق ہیں بلکہ اس سوچ پر عملدرآمد کے لئے پرعزم بھی رہے۔

18 جنوری 2017

صدر دفتراقوام متحدہ، جنیوا، سوئٹزرلینڈ

’’بنی نوع انسان کے لئے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کا قیام‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطح کا اجلاس

شی جن پھنگ:

دنیا بھر کے لوگ امن کی شمع کو نسلوں سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ وہ ترقی کی ایک مستقل مہم اور تہذیب کی کرن ابھرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ وہ ذمہ داری بھی ہے جو ہمیں سیاست دانوں کی موجودہ نسل کی حیثیت سے اٹھانی چاہئے۔

سینکڑوں دنوں میں چین اور سینیگال کی تعمیراتی ٹیموں نے افریقہ کے پہلے جدید ریسلنگ ایرینا کی تعمیر میں شانہ بشانہ حصہ لیا۔ 18 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس ایرینا میں 20 ہزار نشستیں ہیں۔

شی نے جولائی 2018 میں سینیگال کے دورے میں منصوبے کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔

شی نے 5 براعظموں کے 70 سے زائد ممالک کا دورہ کیا، جس میں ان کی توجہ عالمی ترقی، سلامتی، ثقافتی تبادلے اور مل جل کر سیکھنے پر مرکوز رہی۔

عالمی دوستوں کے ساتھ مل کر انہوں نے چیلنجز کا سامنا کیا، مواقع کا تبادلہ کیا، مشترکہ ترقی پر زور دیا اور دنیا بھر میں تنوع کے بیج بوکر اس کے پھلنے پھولنے کی آبیاری کی۔

فروری 2014، سوچی، روس

ایک روسی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو

شی جن پھنگ:

ریاستی رہنماؤں کی حیثیت سے ہم نے خود کو اپنے ملک کے لئے وقف کیا ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا ہروقت احساس کرتے ہوئے عوام کے لئے محنت اور احتیاط سے کام کرنا چاہئے۔

1970 کی دہائی میں نوجوان شی جن پھنگ نے زرخیز کھیتوں پر کاشتکاری کے لئے پشتے تعمیر کرنے میں دیہاتیوں کی رہنمائی کی تھی جس سے آج بھی لیانگ جیاہی کے لوگوں کی مدد ہو رہی ہے۔ یہ "لوگوں کے لئے عملی کام ” سے متعلق ان کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

شی جن پھنگ:

عظیم سچائیاں ہمیشہ سادہ ہوتی ہیں اور ٹھوس عملی اقدامات لازم ہیں۔

وہ عوام کو اولیت دینے کے اصول پر قائم ہیں اور بہتر زندگی کے اپنے خواب کے لئے شبانہ روز محنت سے کام کرتے ہیں۔

لوہے کے جن اوزاروں کو ہم پکڑتے ہیں، اس پر نشانات ہیں۔ جن پتھروں پر ہم چل رہے ہیں، ان پر قدموں کے نشانات ہیں۔

وہ ایک جامع نکتہ نظر کے ساتھ ٹھوس کارروائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام تر کوششوں کو آگے بڑھانے میں ایک منظم انداز اپناتے ہیں۔

حقیقت پسندانہ رویہ برقرار رکھنا اور انتھک کوششیں کرنی ہیں۔

انہوں نے ایک طویل مدتی نکتہ نگاہ اختیار کیا، مسائل کے حل پر مبنی سوچ کو اپنایا اور دیرپا نتائج کے حصول کے لئے ثابت قدم جذبے پر عمل کیا۔

شی جن پھنگ:

اپنے مشن کو آگے بڑھانا اور ترقی کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔

ان کے پاس ایک عالمی سوچ ہے جو تزویراتی عزم  کے ساتھ باوقار انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

شی جن پھنگ:

جب تک ہمارے پاس پہاڑوں کو سرکرنے کا عزم اور آگے بڑھنے کی ثابت قدمی ہے۔ زمین سے جڑے رہ کر سفر میں مستقل پیشرفت کرتے ہیں تو ہم اپنے عظیم مقاصد کو حقیقت کا روپ دے دیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!