ہیڈ لائن: گلوبل لنک |ماہرین طب ،تبت کی روایتی ادویات میں ترقی کے معترف
جھلکیاں:
تبت کے 4 طبی رسالوں کے حوالے سے پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد، اندرون و بیرون ملک سے 200 سے زائد ماہرین کی شرکت،صدیوں قبل تحریر کئے گئے "تبت کی طب کے چار رسالے” یہاں کی طب میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ کے حامل ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1- کانفرنس کے مختلف مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ 1 (نگریزی): جان ونسینٹ بیلیزا، سینئر ریسرچ فیلو ،یونیورسٹی آف ورجینیا
3- ساؤنڈ بائٹ 2 (نگریزی): امیت من جوشی،سنٹربرائے آیوروویداتحقیق و تربیت ،نیپال
تفصیلی خبر
تبتی طب کے 4 رسالوں کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی علمی کانفرنس گزشتہ ہفتے چین کے شی زانگ خود مختارعلاقے کے دارالحکومت لہاسا میں منعقد ہوئی۔ اس ایونٹ میں اندرون و بیرون ملک سے 200 سے زائد ماہرین اور اسکالرز شریک ہوئے۔
آٹھویں سے بارہویں صدی کے درمیان تحریر کئے گئے "تبتی طب کے چار رسالے” یہاں کے طبی شعبے میں سب سے زیادہ اثرورسوخ کے حامل ہیں۔” یہ رسالے تبت میں طب کی ترقی کے تاریخی راستے کا جامع نقشہ پیش کرتا ہے۔
قنگائی شی زانگ اورٹرانس ہمالیائی و منگولین علاقوں میں طبی شعبے کی ترقی میں رسالے کا اہم کردار ہے۔
یہ تاریخی طبی رسالے ،’ چینی دستاویزی ورثہ کی فہرست‘ اور یونیسکو کے ’بین الاقوامی میموری آف دی ورلڈ رجسٹر‘ میں شامل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ چین کی روایتی ثقافت کا خزانہ قرار دئیے جا رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (نگریزی): جان ونسینٹ بیلیزا، سینئر ریسرچ فیلو ،یونیورسٹی آف ورجینیا
"میرے خیال میں اس طرح کا بڑا اور اہم فورم تبت کی طب کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔تبت کی طب ایک بہت قدیم روایت ہے۔ مقامی طب کئی صدیوں سے تبتی اور دیگر علاقوں کے لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے۔”تبت کی طب کے چار رسالے” کو محفوظ رکھنے پرمیں چینی حکومت کے اس اقدام کو سراہتا ہوں، حکومت بہترین کام کر رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں تبت کے مختلف علاقوں سے ہزاروں طبی تحریریں جمع کی ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (نگریزی): امیت من جوشی،سنٹربرائے آیوروویداتحقیق و تربیت ،نیپال
"یہ عالمی کانفرنس تبت کی طبی شعبے کی بطور بین الاقوامی پلیٹ فارم مدد کر رہی ہے۔ اس کانفرنس سے ہمیں اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ مرکزی حکومت نے بنیادی شہری سہولیات کی ترقی، تبتی اور روایتی چینی طب کے فروغ کے لئے بڑا کام کیا ہے۔”
لہاسا، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link