اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانکسی کو گستاخ قرار دے دینا چھوٹی بات نہیں، حافظ طاہراشرفی

کسی کو گستاخ قرار دے دینا چھوٹی بات نہیں، حافظ طاہراشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی کو گستاخ قرار دے دینا چھوٹی بات نہیں آپ کے اپنے ایمان کا بھی مسئلہ ہے، کسی کو توہین مذہب پر اختیار نہیں کہ خود ہی جج بن جائے، ملک میں آج شدت پسندانہ رویوں کے خاتمہ کی اشد ضرورت ہے، فلسطین اور غزہ کے معاملے پر پوری امت مسلمہ ایک پیج پر ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین اور غزہ پر واضح موقف پیش کیا،فلسطین اور غزہ کے معاملے پر پوری امت مسلمہ ایک پیج پر ہے ،پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،پاکستان سفارتی اور معاشی محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج محراب و منبر سے عوام میں ربط پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ،معاشرہ میں سب سے زیادہ نقصان زبان و ہاتھ سے ہو رہا ہے،یوٹیوبر سے بات کریں تو آزادی اظہار رائے پر قدغن کی بات سامنے آ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو ایسے فتنوں سے دورکرنا ہے جو انہیں اسلام سے دور کررہے ہیں،ہمیں ایک دوسرے کی مساجد میں نماز پڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی اختلافات کو ختم کیا جا سکے،مساجد اتحاد کا مرکز تب بنیں گی جب آپس میں مکالمہ ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!