جرمنی کے دارالحکومت برلن میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے خلاف 1 لاکھ سے زائد افراد سٹرکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر روکی جائے اور یورپی یونین کے تحت اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
اس عوامی اجتماع کے انعقاد میں 50 مختلف تنظیموں نے حصہ لیا تھا، مظاہرین نے فلسطینی جھنڈوں اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر سب نگاہیں غزہ کو دیکھ رہی ہیں کے نعرے درج تھے۔
