کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) اور کمبوڈیا کی سینیٹ کے صدر سمدیچ تیکو ہن سین کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی بیجنگ میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری یِن لی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کی سینیٹ کے صدر سمدیچ تیکو ہن سین نے کہا ہے کہ گزشتہ 76 سالوں کے دوران چین نے تمام شعبوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہن سین نے کہا کہ چین نے اس عرصے کے دوران قوم کی تعمیر کے عمل میں مختلف رکاوٹوں اور چیلنجز کو کامیابی سے عبور کیا ہے۔
سین ، جو کمبوڈیا کے قائم مقام ریاستی سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ چین معیشت،تجارت،سرمایہ کاری، مالیات، پیداوار، صنعت، سائنس اور اختراح کا عالمی مرکز بن چکا ہے، خطے اور عالمی سطح پر معاشی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین نے 1958 میں سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ اس وقت سے ہماری دوستی، جسے دونوں ممالک کے تمام رہنماؤں نے پروان چڑھایا، مستقل طور پر مضبوط اور زیادہ مستحکم ہو رہی ہے اور اب یہ جامع تزویراتی شراکت داری اور آہنی دوستی میں ڈھل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارے ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں بہت قریبی اور سود مند تعاون قائم ہےجو ہماری روایتی یکجہتی اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
