اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامید ہے جاپان دوطرفہ تعلقات کی درست سمت میں ترقی کو یقینی...

امید ہے جاپان دوطرفہ تعلقات کی درست سمت میں ترقی کو یقینی بنائے گا: چین

بیجنگ: چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جاپان اس کے ساتھ مل کر دوطرفہ  تعلقات کی درست سمت میں پائیدار، مضبوط اور مستحکم ترقی کو یقینی بنائے گا۔

شیگیرو ایشیبا  کے جاپان کے آئندہ وزیر اعظم بننے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں  وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان  نے کہا کہ ہم نے متعلقہ انتخابی نتائج  کا مشاہدہ کیا ہے یہ جاپان کا اندرونی معاملہ ہے جس پر چین کوئی تبصرہ نہیں کرتا ،ترجمان نے مزید کہا کہ چین جاپان تعلقات کی طویل مدتی، مضبوط اور مستحکم ترقی دونوں ممالک کے عوام کے  بنیادی مفاد میں ہے۔ اور یہی واحد  اور صحیح انتخاب ہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ جاپان تاریخ سے سیکھتے ہوئے  پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور  دونوں ممالک کے درمیان چار سیاسی معاہدوں میں طے شدہ اصولوں اور اتفاق رائے کی پابندی کرے گا۔

لِن جیان نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ جاپان چین کے بارے میں ایک بامقصد اور درست سوچ قائم کرے گا، چین کے حوالے سے مثبت اور منطقی پالیسی اپنائے گا اور ہمہ جہت طریقے سے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے ہدف کو پورا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!