اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی فوج نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب معمول کی سمندری اور...

چینی فوج نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب معمول کی سمندری اور فضائی مشقیں شروع کردیں

بیجنگ: چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحری اور فضائی افواج کی ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب معمول کی تربیتی مشقیں ہفتہ کو شروع ہوگئیں،جس میں جاسوسی اور ارلی وارننگ اور گشت شامل ہے۔

پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ خطے سے باہر کے بعض ممالک بحیرہ جنوبی چین میں مسائل کھڑے کر رہے ہیں، جس سے عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ نے کہا کہ چین کو ہوانگ یان ڈاؤ اور اس کے آس پاس کے پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے اور یہ کہ  اس کے فوجی ہائی الرٹ رہیں گے، قومی خودمختاری اور سمندری حقوق کا بھرپور دفاع اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کا تحفظ کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!