اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی ٹی آئی والے شرپسندی کرنا چاہتے،دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے...

پی ٹی آئی والے شرپسندی کرنا چاہتے،دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گا،عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجا ب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے شرپسندی کرنا چاہتے ہیں، انہیں دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گا،ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علی امین اے کے 47 لے کر آئے تو کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج راولپنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا گیا ہے، وہاں دفعہ 144 نافذ ہے انہیں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نکل چکے ہیں، وہ کرین اور فائربریگیڈ لے کر راولپنڈی پر یلغار کرنا چاہتے ہیں، انہیں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگ پاکستان کی کسی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے، جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ان کو فساد یاد آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حالات بدترین ہیں، وہاں کا پیسہ پنجاب پر یلغار کیلئے لگایا جارہاہے، اطلاعات ہیں یہ شرپسندی کرنا چاہتے ہیں، انہیں دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ لے کر جلسہ کرنے آتی ہے، کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی فائل ہونی چاہئے یا اے کے 47 ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گر د بنیں ورنہ ان جیسا ہی سلوک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین اے کے 47 لے کر آئے تو کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے اس سے ملکی معیشت بہتر،مہنگائی میں کمی آئے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!