اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوزیراعظم نے کشمیر کے حالات کو درست طریقے سے پیش، بھارتی دہشت...

وزیراعظم نے کشمیر کے حالات کو درست طریقے سے پیش، بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا، مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے جنرل اسمبلی میں کشمیر بارے درست موقف پیش کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا نے مسئلہ کشمیر پر توجہ نہ دی تو یہ کشمیریوں کیساتھ نانصافی ہو گی،بھارتی بیانیہ خطے کو جنگ میں لپیٹ میں لے سکتا ہے، کشمیر میں ظلم و بربریت،10لاکھ فوج کی واپسی اور کالے قوانین کو ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کشمیر کے حالات کو دنیا کے سامنے درست طریقے سے پیش،بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے، وہ عالمی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،5اگست کے غیر قانونی اقدامات کی واپسی نہ ہونے تک حالات ٹھیک ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی کررہا، مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا بیانہ پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت،10لاکھ فوج کی واپسی اور کالے قوانین کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے اگر مسئلہ کشمیر پر توجہ نہ دی تو یہ کشمیریوں کیساتھ بہت بڑی نانصافی ہو گی، مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے جس سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر نوٹس لینا چاہئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!