جمعہ, اگست 29, 2025
تازہ ترینتیانجن بن ہائی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن معائنہ مرکز کا...

تیانجن بن ہائی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن معائنہ مرکز کا افتتاح

چین کے شمالی شہر تیانجن کے تیانجن بن ہائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر نئی امیگریشن معائنہ سہولت کا منظر-(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)تیانجن بن ہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن معائنے کی نئی سہولت کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ بہتر بنایا گیا حصہ اب پچھلی سہولت کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ وسعت رکھتا ہے جبکہ امیگریشن چیکنگ لینز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 22 کردی گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس میں شریک مندوبین کے لئے 4 مخصوص لینز اور 8 ایکسپریس چینلز بھی شامل کئے گئے ہیں۔

یہ نیا مرکز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جن میں خودکار گشت کرنے والے روبوٹس اور سمارٹ معائنہ کاؤنٹرز شامل ہیں۔ ان سہولیات کی بدولت امیگریشن کلیئرنس کی مجموعی کارکردگی میں تقریباً 30 فیصد بہتری آئی ہے۔

چین کے شمالی شہر تیانجن میں تیانجن بن ہائی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون پر مسافر امیگریشن معائنہ کے لئے قطار میں کھڑے ہیں-(شِنہوا)

چین کے شمالی شہر تیانجن میں تیانجن بن ہائی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون پر مسافر امیگریشن معائنہ کرواتے ہوئے-(شِنہوا)

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!