چین کے دارالحکومت بیجنگ میں یوم فتح کی آمدہ فوجی پریڈ کے لئے فوجی اہلکار تربیت میں حصہ لے رہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی نائب وزیر خارجہ ہونگ لی نے اعلان کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر 26 غیر ملکی رہنما بیجنگ میں چین کی یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
چین 3 ستمبر کو ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کرے گا تاکہ چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کو منایا جا سکے۔
یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کے لئے جن غیر ملکی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے ان میں روسی صدر ولادیمیر پوتن، ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ڈیموکریٹک پیپلز ری پبلک آف کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن، کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی، ویتنام کے صدر لوآنگ کوانگ، لاؤ کے صدر اور لاؤ عوامی انقلابی پارٹی کے جنرل سیکرٹری تونگلون سیسولتھ، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو،ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم،منگولیا کے صدر اوخنا خورلیسکھ، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف،نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی، مالدیپ کے صدر محمد معیز، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان کے صدر سدیر جعفرروف، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگویسو، زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسچ، سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو، کیوبا کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی کے اول سیکرٹری میگوئل دیاز۔ کینل اور میانمار کے عبوری صدر مِن آنگ ہلائنگ شامل ہیں۔
چینی حکومت کی دعوت پر کئی ممالک کے پارلیمانی سربراہان، نائب وزرائے اعظم، اعلیٰ سطح کے نمائندے، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور سابق سیاسی شخصیات بھی ان تقریبات میں شرکت کریں گی۔
