جمعہ, اگست 29, 2025
تازہ ترینبیجنگ 2027 تک کم از کم 20 فائیو جی کارخانے قائم کرے...

بیجنگ 2027 تک کم از کم 20 فائیو جی کارخانے قائم کرے گا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شیاؤمی کارساز کمپنی میں عملے کا ایک رکن کام میں مصروف ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد فائیو جی اور صنعتی انٹرنیٹ کو تیزی سے آپس میں جوڑنا اور 2027 تک کم از کم 20 فیکٹریوں میں فائیو جی ٹیکنالوجی لگانا ہے۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بیجنگ کمیونیکیشنز ایڈمنسٹریشن کے مشترکہ طور پر پیش کردہ  بیجنگ فائیوجی پلس صنعتی انٹرنیٹ اختراعی ترقیاتی عملدرآمدی منصوبہ (2025-2027) کے تحت شہر میں کم از کم 50 فائیو جی صنعتوں کے لئے مخصوص نیٹ ورکس قائم کئے جائیں گے اور اتنی ہی تعداد میں جامع اور صنعتوں کے لحاظ سے مخصوص فائیو جی ایپلیکیشن سلوشنز فراہم کرنے والے سپلائرز کو فروغ دیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت ترجیح اس بات کو دی جائے گی کہ اہم پیداواری زونز اور ان علاقوں میں جہاں اداروں کی کثافت زیادہ ہے، فائیو جی نیٹ ورک کوریج کو بہتر بنایا جائے، ساتھ ہی صنعتی فائیو جی پرائیویٹ نیٹ ورکس اور فائیو جی-ایڈوانسڈ (فائیو جی۔اے) کی تنصیب بھی کی جائے گی۔

اقتصادی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کا کہنا ہے کہ الیکٹرانکس، گاڑیاں، مشینری اور ادویات بنانے والے بڑے ادارے فائیو جی فیکٹریوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بیجنگ ٹیکنالوجی میں جدت کو بھی فروغ دے گا، جس کے لئے فائیو جی ایپلیکیشنز کو صنعتی پیداوار، مربوط گاڑیوں اور بہبود صحت سمیت مختلف شعبوں میں آزمایا جائے گا۔ شہر کا منصوبہ ہے کہ صنعتی ماحول میں سکس جی کی تحقیق اور ابتدائی تنصیب کو بھی آگے بڑھایا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!