جمعرات, اگست 28, 2025
پاکستاناسحاق ڈارکا جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ...

اسحاق ڈارکا جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی نے تعلقات مزید مستحکم ،باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور جرمنی کے مابین دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تعلقات کو مزید مستحکم اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر دونوں جانب سے اعلی سطح روابط کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!