لاہور: رائیونڈ میں 30روپے کے تنازعے پر دو سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث 2مرکزی ملزم ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان کو نشاندہی کیلئے رائیونڈ لے جایا جارہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔
اس دوران فائرنگ تبادلے میں دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
