جمعرات, اگست 28, 2025
پاکستانصاحبزادہ حسن رضا سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین مقرر

صاحبزادہ حسن رضا سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین مقرر

الیکشن کمیشن نے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی نااہلی کے بعد صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا ہے، انٹرا پارٹی ضمنی الیکشن تک صاحبزادہ حسن رضا قائم مقام چیئرمین رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے صاحبزادہ حسن رضا کے قائم مقام چیئرمین مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کے آئین کے مطابق قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!