سکھر: ریلویز پولیس سکھر نے انٹیلیجنس بنیادوں پر ریلوے پھاٹک نوابشاہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی ریلوے لائنیں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے کنٹینر کے اندر سے 140 چوری شدہ ریلوے لائنیں برآمد کر لیں۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان نے 1632 فٹ ریلوے لائنوں کو کلوز سیکشن راجہ لائن میر پور خاص سے گیس کٹر کی مدد سے کاٹا۔
تھانہ ریلویز پولیس نوابشاہ نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ریلوے لائنیں جام صاحب نوابشاہ سے لاہور کے لیے کنٹینر میں لوڈ کی گئی تھیں۔
