جمعرات, اگست 28, 2025
انٹرنیشنلسیاسی تقسیم سے ملک نہیں بن سکتا، دمشق لبنان کے ساتھ ایک...

سیاسی تقسیم سے ملک نہیں بن سکتا، دمشق لبنان کے ساتھ ایک نیا باب شروع کرنا چاہتا ہے، شامی صدر احمد الشرع

دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ سیاسی تقسیم سے ملک نہیں بن سکتا، فرقہ وارانہ اور روایتی بنیادوں پر مبنی سیاسی خیالات سے ملک کا نظام ٹھپ ہو جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع نے لبنان اور شام کے درمیان آگ کے دریا کے نظریے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور شام کے درمیان اسد خاندان کی حکومت کے دور کے تعلقات کو ختم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ لبنان نے گزشتہ برسوں کے دوران شام کی پالیسیوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا خاص طور پر حافظ الاسد اور بشارالاسد کی حکومت کے دوران نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمشق لبنان کے ساتھ ایک نیا باب شروع کرنا چاہتا ہے اور لبنان پر قابو نہیں پانا چاہتا، نئے شام نے حزب اللہ کے حملوں سے ہونے والے زخموں کو فراموش کر دیا ہے۔

شامی صدر نے مزید کہا کہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بہت سے باہمی تعاون کے مواقع موجود ہیں جو آنے والے دور میں شام اور لبنان کے تعلقات کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ انہوں نے شام کے لبنان سے الگ ہونے کے نظریات کو بھی مسترد کیا۔ ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!