جمعرات, اگست 28, 2025
تازہ ترینچین کی یوم فتح پریڈ کی تیاریاں بنیادی طور پر مکمل ہو...

چین کی یوم فتح پریڈ کی تیاریاں بنیادی طور پر مکمل ہو چکی ہیں، عہدیدار

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسر میجر جنرل وو زے کے یوم فتح  کی فوجی پریڈ کی تیاریوں سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک فوجی عہدیدار نے بتایاہے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کی یوم فتح کی فوجی پریڈ کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔

سنٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر اور فوجی پریڈ کے لیڈنگ گروپ کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو زے کے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پریڈ میں مختلف قسم کے ہتھیار اور آلات شامل ہوں گے جن میں سے بہت سے پہلی بار پیش کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ تقریب چینی فوج کی جدیدیت اور جنگی تیاریوں میں حالیہ پیشرفت کو نمایاں کرے گی۔

وو نے کہا کہ پریڈ کی 3 مکمل ریہرسل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہیں اور تمام فوجی دستے پرجوش ہیں جبکہ فوجی ساز و سامان بہترین حالت میں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!