جمعرات, اگست 28, 2025
تازہ ترینپی سی بی کا انڈر 15 سے 19 تک کے بچوں کے...

پی سی بی کا انڈر 15 سے 19 تک کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے گا

لاہور:: پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی دے گا، بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا اور اس کے تعلیمی اخراجات بھی کرکٹ بورڈ اٹھائے گا۔

سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے، کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی۔سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہوگی۔

فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی پرفارمنس پر کیا جائے گا۔ تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے اسکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!