پیر, اکتوبر 13, 2025
انٹرٹینمنٹلوگوں نے بڑھتے وزن پر شدید تنقید کی، میں رونے پر مجبور...

لوگوں نے بڑھتے وزن پر شدید تنقید کی، میں رونے پر مجبور ہوگئی، اداکارہ کومل میر

لاہور: اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ لوگوں نے میرے بڑھتے وزن پر شدید تنقید کی جس سے میں متاثر ہوئی، میں رونے پر مجبور ہوگئی، یہاں تک کے میرے آس پاس موجود لوگ بھی مجھے پر تبصرے کرتے تھے جس نے مجھے شدید متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو میں نے شروع میں مذاق میں لیا کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک دو دن سے زیادہ چیز نہیں چلتی لیکن یہ تنقید تو بہت لمبی ہوگئی ہے مہینے بھی گزر گئے لیکن یہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

انہوں نے کہا ، میرے دوستوں نے مشورہ دیا کہ ایک ویڈیو بنا کر لوگوں کو بتا دوں جس پر میرا رد عمل تھا کہ میں کیوں لوگوں کو جواب دوں، لوگ میری بات پر یقین نہیں کرتے، میں آج بھی سوشل میڈیا پر کوئی چیز پوسٹ کروں تو کچھ لوگ ایسے ہیں جو میرے وزن پر لازمی کمنٹ کریں گے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!