کراچی: کراچی کی اختر کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں ں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اختر کالونی میں بس اللہ مسجد کے قریب واقعہ گھر میں گیس سلنڈر پھنٹے کے نتیجے میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔
