اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے،امریکہ کی شدید مذمت

بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے،امریکہ کی شدید مذمت

واشنگٹن: امریکہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ خیل میں 23 بیگناہوں شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام نے انتہاء پسندوں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!