اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ اورامریکی سلامتی مشیرکی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے...

چینی وزیر خارجہ اورامریکی سلامتی مشیرکی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بیجنگ میں ملاقات کی،جس کے دوران  مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان بات چیت کے ایک نئے دور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو میں ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری رکھنے، تمام سطحوں پر اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور رابطوں کو برقرار رکھنے اور منشیات کے خاتمے، قانون کے نفاذ، غیر قانونی تارکین کی وطن واپسی اورموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

چینی وزیر خارجہ اورامریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دونوں ممالک کے فوجی  رہنماؤں کے درمیان ویڈیو کال کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مناسب وقت پرمصنوعی ذہانت کے حوالے سے چین-امریکہ بین الحکومتی مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ادارہ جاتی انتظامات پر اتفاق کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!