ہوہوٹ: چین کے اندرون منگولیا خود مختار خطے کی اعلیٰ عوامی عدالت نےہوہوٹ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ زون کی پارٹی ورکنگ کمیٹی کے سابق سیکریٹری لی جیان پھنگ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔
لی کو بدعنوانی، رشوت خوری، عوامی فنڈز کے غلط استعمال اور جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ ملی بھگت کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔
فیصلے کو جانچ اور منظوری کے لئے اعلیٰ ترین عوامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
لی کو ستمبر 2022 میں اندرون منگولیا کی ایک انٹرمیڈیٹ عدالت نے سرائے موت سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے اعلیٰ عدالت میں اپیل کی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں انہیں متعدد جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے جو سنگین جرائم ہیں اور ان کے شدید سماجی اثرات ہیں۔
لی نے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2006 سے 2018 کے دوران 1.437 ارب یوآن (تقریباً 20 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر) سے زیادہ سرکاری رقم غبن کی۔ اس کے علاوہ 57 کروڑ 70 لاکھ یوآن مالیت سے زائد کے تحائف اور رقم بھی وصول کی اور سرکاری ملکیتی ی کمپنیوں کے عوامی فنڈز میں سے 1.055 ارب یوآن سے زائد کا غلط استعمال کیا۔
وہ ایک مجرمانہ گروہ کے سرغنہ کے ساتھ بھی قریبی رابطے تھے اور وہ تنظیم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں تعاون کرتے تھے۔
