اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بگ ڈیٹا عالمی نمائش شروع

چین میں بگ ڈیٹا عالمی نمائش شروع

گوئی یانگ: چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں چائنا عالمی بگ ڈیٹا صنعتی نمائش 2024 شروع ہوگئی ہے۔ جس میں 21 ہزار زائد سے مہمان اور 414 ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

قومی ڈیٹا انتظامیہ کے سربراہ لیو لی ہونگ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایک دہائی کی ترقی کے بعد نمائش ملک کے ڈیٹا شعبے میں ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے، یہ اختراعی رجحانات کی قیادت کرتے ہوئے صنعت کی کامیابیاں اجاگر اور کھلے پن و تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔

رواں سال کی نمائش کا موضوع "اسمارٹ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت” ہے۔ نمائشی رقبہ 60 ہزار مربع میٹر ہے جسے 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نمائش کے شرکاء میں ہواوے، علی بابا، ٹینسینٹ، بائیڈو اور JD.com جیسی صف اول کی مقامی صنعتی کمپنیوں  کے ساتھ ساتھ امریکہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت 30 سے زائد ممالک اور خطوں کی 77 غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

کمپنیاں مختلف شعبوں میں اپنی جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، سلوشنز اور جدید ایپلی کیشنز پیش کررہی ہیں۔

نمائش میں 25 صنعتی تبادلے کے ایونٹس سمیت 90 سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ نمائش جمعے تک جاری رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!